سکھر ،نامعلوم چوروں نے کریانہ اسٹور کا صفایا کر دیا ، پچاس ہزار سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ، دکاندار پر غشی کے دورے

ہفتہ 21 فروری 2015 14:27

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) نامعلوم چوروں نے کریانہ اسٹور کا صفایا کر دیا ، پچاس ہزار سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ، دکاندار پر غشی کے دورے ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے تھانہ نیو پنڈ کی حد گول ٹکری بھوسہ لائن کے قریب نامعلوم چوروں نے بنام جاوید پٹھان کی کریانہ دکان کے تالے توڑ کر دکان میں موجود تقریباً پچاس ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے صبح کے وقت جب دکاندار اپنی دکان کھولنے آیا تو تالے کھولے دیکھ کر اس پر غشی کے دورے پڑنا شروع ہو گئے پولیس کو چوری کی اطلاع دی گئی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف رپورٹ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔