پریانکا چوپڑا بولی ووڈ کی پرکشش اور حسین ترین اداکارہ قرار

ہفتہ 21 فروری 2015 14:41

پریانکا چوپڑا بولی ووڈ کی پرکشش اور حسین ترین اداکارہ قرار

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو 2015 کی خوبصورت ترین اداکارہ قرار دے دیا گیا ہے۔بھارتی ویب سائیٹ کی جانب سے کئے گئے عوامی سروے کے مطابق پریانکا چوپڑا کو سب سے زیادہ لوگوں نے بھارت کی پرکشش اور حسین ترین اداکارہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

دیپیکا پڈوکون دوسرے، سونم کپور تیسرے اور شردھا کپور حسین ترین اداکاراوٴں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، خوبصورت اداکاراوٴں کی فہرست میں کنگنا رناوت پانچویں نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2000 میں عالمی ملکہ حسن کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔