این اے 125دھاندلی کیس، دوپولنگ سٹیشنوں کے سینکڑوں ووٹ ناقابل شناخت قرار

ہفتہ 21 فروری 2015 16:17

این اے 125دھاندلی کیس، دوپولنگ سٹیشنوں کے سینکڑوں ووٹ ناقابل شناخت قرار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر خواجہ سعد رفیق کے حلقے این اے 125میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق رپورٹ جمع کرادی گئی ہے جس کے مطابق 1,723میں سے 1,106ووٹ ناقابل شناخت ہیں ۔ الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران فرانزک لیبارٹری کے انچارج ڈاکٹرعامر علی حسین نے پولنگ اسٹیشن نمبر 110 اور 111 میں ڈالے گئے ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق دونوں پولنگ اسٹیشنز میں ڈالے گئے ایک ہزار 723 انگوٹھوں کے نشانات میں سے ایک ہزار 106 ناقابل شناخت ہیں، ٹریبونل نے قابل شناخت انگوٹھوں کے نشانات کا ریکارڈ تصدیق کے لئے نادرا کو بھجواتے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے حامد خان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :