آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ عرفان شہید میموریل فٹ بال کلب نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
ہفتہ 21 فروری 2015 16:17
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری "آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ "اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا گزشتہ کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں عرفان میموریل شہید فٹ بال کلب لانڈھی نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ملیر اسٹار کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرلی کھیل کے دوران مقابلہ2-2 گول سے برابررہا عرفان میموریل شہید فٹ بال کلب کی جانب سے فضل اور ایاز سموں نے جبکہ ملیر اسٹار کی جانب سے عمران نے دو خوبصورت گول اسکو ر کئے ملیر اسٹار کی ٹیم دوران کھیل نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایوسی ایشن ایسٹ کے سنیئر نائب صدر محمد رحیم کا تعاون پہلے کوارٹر فائنل کی دونوں ٹیموں سے کرایا گیا اس موقع پر نائب صدر سید عثمان شاہ ،سیکریٹری کیپٹن عبیدا اللہ خان ،ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ضمیر السلام ،اجمل خٹک معروف سماجی رہنماء امیر محمدخان و دیگر موجود تھے میچ نیشنل ریفری عبدالغفور بلوچ ،خالد ممتاز جمی اور سراج الدین طالب نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.