سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز کا برطانوی ہسپتال میں آپریشن جاری، قوم دعا کرے، احمد نواز کے والد کی اپیل

ہفتہ 21 فروری 2015 17:16

سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز کا برطانوی ہسپتال ..

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015 ء) : سانحہ آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز کو حکومت کی جانب سے علاج کے لیے بر طانیہ بھیجا گیا تھا، جہاں آج احمد نواز کا آپریشن ہونا تھا، احمد نواز کے والد محمد نواز کا کہنا ہے کہ آپریشن دوپہر ایک بجے شروع ہوا ہے جو کہ 9 بجے تک جاری رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں احمد نواز کے بازو کی مکمل پیوند کاری کی جائے گی اور دوران آپریشن احمد کو جان کا خطرہ بھی لاحق ہے انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ احمد نواز کے لیے دعا کریں.

متعلقہ عنوان :