سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ اورمونس الٰہی کے درمیان خفیہ ملاقات ، مائنس شریف فیملی متحدہ مسلم لیگ بنانے پر اتفاق

ہفتہ 21 فروری 2015 18:47

سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ اورمونس الٰہی کے درمیان خفیہ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کے درمیان خفیہ ملاقات میں مائنس شریف فیملی متحدہ مسلم لیگ بنانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوست محمود کھوسہ اور مونس الٰہی کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی دونوں رہنماؤں کے درمیان مسلم یگ کے دھڑوں کے اتحاد پر بھی بات چیت کی گئی دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو متحد کیا جائے گا لیکن شریف فیملی میاں محمد نواز شریف ‘ شہباز شریف کو متحدہ مسلم لیگ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ بھی طے پایا کہ ذوالفقار محمد کھوسہ اور چوہدری شجاعت حسین ‘ پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات ہوگی۔ متحدہ مسلم لیگ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جاےء گا ن لیگ کے ناراض اراکین سے بھی رابطے ہوں گے۔