ٹورآف عمان سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ رافائل والز کے نام

ہفتہ 21 فروری 2015 18:55

ٹورآف عمان سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ رافائل والز کے نام

عمان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) ٹورآف عمان سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ اسپین کے رافائل والز نے جیت لیا،پہاڑی راستوں پر مشتمل ٹورآف عمان سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ ایک سو نواسی کلومیٹرپر محیط تھا،جو سائیکلسٹ کے لیے کسی چیلنج سے کم نہ تھا،ایک دوسرے سے آگے نکلے کیلئے سائیکلسٹ نے خوب ایڑی چوٹی کا زورلگایا،اسپین کے رافائل والز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ناصرف مرحلہ اپنے نام کیا بلکہ ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی۔