ملکی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوفی ازم کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزیراعلیٰ سندھ،
ملک بھر میں حضرت سچل سرمست اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کا نعم البدل نہیں ڈاکٹر سخی قبول محمد فاروقی تعلیم یافتہ اور باشعور صوفی شخصیت کے حامل تھے ،سید قائم علی شاہ
ہفتہ 21 فروری 2015 20:53
خیرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوفی ازم کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہفت زبان شاعر حضرت سچل سرمست اس خطے کے بین الاقومی شاعر تھے جن کے کلام پر ڈاکٹر سخی قبول محمد فاروقی نے بڑی تحقیق کی اور سچل سرمست کے پیغام برائے امن ،محبت اور بھائی چارے کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرایا ملک بھر میں حضرت سچل سرمست اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کا نعم البدل نہیں ڈاکٹر سخی قبول محمد فاروقی تعلیم یافتہ اور باشعور صوفی شخصیت کے حامل تھے ان کی خدمات کے صلے میں صوفی یونیورسٹی کا درازہ شریف میں کیمپس قائم کرکے اس کو ڈاکٹر سخی قبول محمد فاروقی کے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے درگاہ حضرت سچل سرمست کے مزار پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سخی قبول محمد فاروقی نے صوفی ازم میں پی ایچ ڈی کی تھی جس پر ان کو صوفی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا جاتا لیکن وہ اس دنیا سے جلدی چلے گئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رانی پور پریس کلب کے لیے اڈھائی لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور درازہ شریف میں پولیس پکٹ قائم کرکے نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیرپور سے سچل سرمست کی درگاہ کے ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے بریفنگ لی جس میں ڈپٹی کمشنر خیرپور منور مٹھانی نے بتایا کہ سچل سرمست کی درگاہ کے ترقیاتی پیکیج میں دورویہ سڑک کاکام جاری ہے جبکہ سچل کے باغ اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے 100 ملین کی پی سی ون تیار کرکے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محکمے کو بھیجی گئی ہے ۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے درگاہ حضرت سچل سرمست کے سجادہ نشین عبدالحق فاروقی سے ان کے والد ڈاکٹر سخی قبول محمد فاروقی کی وفات پر ان سے تعزیت جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ان ہمراہ حضرت سچل سرمست کے مزار پر حاضری دی اور ڈاکٹر سخی قبول محمد فاروقی کی قبر پر فاتحہ پڑھی دریں اثناء وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے گوٹھ سدھورو جانوری میں خیر محمد جانوری کی وفات پر وڈیرا سلیم جانوری سے تعزیت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.