ڈینٹر پینٹر کالونی منتقل ہونیوالے محنت کشوں کو دکانوں کی تعمیرات کیلئے مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں،رہنما سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن ورکرپینل

ہفتہ 21 فروری 2015 22:27

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن ورکر پینل کے رہنما ؤں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینٹر پینٹر کالونی منتقل ہونیوالے محنت کشوں کو دکانوں کی تعمیرات کے لئے مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرنیوالے محنت کش شہر کی بہتری اور شہریوں کے مفاد میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے کالونی میں منتقل ہوچکے ہیں تاہم پلاٹوں پر تعمیرات نہ ہونے کے سبب انہیں اپنا کاروبار جاری رکھنے میں انتہائی دشوار کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر مستریوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہوگئی ہے، لہذا انتظامیہ محنت کشوں کو قرضہ فراہم کرکے ان کی مالی معاونت کرے تاکہ محنت کش اپنے پلاٹوں پر دکانیں تعمیر کرکے اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامیہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کالونی کے ترقیاتی کام نکاسی و فراہمی آب، بجلی و گیس کی فراہمی، سیکورٹی کے انتظامات اور سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کو بھی فی الفور مکمل کیا جائے تاکہ محنت کشوں میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :