ہنگو، آرمی پبلک سکول کے حملہ آوروں کو خودکش جیکٹس تیار کر کے دینے والا اہم دہشتگرد بصیر گرفتار، صوبائی حکومت نے دہشت گرد کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقررکررکھی تھی

ہفتہ 21 فروری 2015 23:19

ہنگو، آرمی پبلک سکول کے حملہ آوروں کو خودکش جیکٹس تیار کر کے دینے والا ..

ہنگو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، آرمی پبلک سکول کے حملہ آوروں کو خودکش جیکٹس اور بارودی مواد تیار کر کے دینے والے اہم دہشتگرد بصیر کو گرفتار کرلیا، صوبائی حکومت نے گرفتار دہشت گرد کی سر کی قیمت پانچ لاکھ مقرر کی تھی ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں سیکورٹی فورسزنے ایک خطر ناک دہشت گرد بصیر کے گھر پر چھاپہ مارا اور بصیر کو گرفتار کرنے کے لئے اس کے گھر کا گھیراو کر لیا دہشت گرد بصیر سیکورٹی فورسز سے بھاگنے کے لئے قریبی پہاڑی کی طرف بھاگا جس پر سیکورٹی فورسز نے ان کا پیچھا کر کے پہاڑ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیکر بصیر کو گرفتار کر لیا سیکورٹی زرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر بصیر نے آرمی پبلک سکول کے حملہ آوروں کو خودکش جیکٹس اور بارودی مواد تیار کر کے دیں تھیں ۔

(جاری ہے)

وہ ریمورٹ کنٹرول بم بارودی سرنگیں بنانے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے ا س کی سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی تھی