ملک تشویشناک حالت میں ہے ،مجھ جیسے کو انصاف نہیں ملتا کسی عام آدمی کو کیا ملے گا:پرویز مشرف

ہفتہ 21 فروری 2015 23:36

ملک تشویشناک حالت میں ہے ،مجھ جیسے کو انصاف نہیں ملتا کسی عام آدمی کو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ ملک تشویشناک حالت میں ہے اور یہاں انصاف کا کوئی نظام نہیں ہے اب تبدیلی آنی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز شرف کاکہنا تھا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ یہاں ہی رہیں گے اور ان کا یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

(جاری ہے)

ان کا مزیدکہنا تھا کہ انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ میں پاکستان واپس نہ آو مگر میں لوگوںکو ملک لوٹنے والوں سے چھٹکارا دلانے آیا ہوں اور لوگوں کو میری صحت کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے میں مکمل طور پر تندرست ہوں۔

پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ اب ملک میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے لوگ ان سب لوگوں کو آزما چکے ہیں اس ملک میں مجھ جیسے کو انصاف نہیں ملتا کسی عام آدمی کو کیا ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ میں صادق اور امین نہیں ہوں مجھے یہ بتایا جائے کہ اسمبلی میں کون صادق اور امین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں چترال ،ہنزہ اور گلگت کے لوگوں سے بہت پیار ہے جب بھی کوئی جلسہ کرنا ہوتا ہے یا انتخاب مین حصہ لینا ہوتا ہے تو انہی علاقوں کا انتخاب کر تا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :