تھر میں پانی کی قلت 25 خاندان ہجرت کرکے گھوٹکی پہنچ گئے

ہجرت کرنے والوں کو گھوٹکی میں بھی پانی کی قلت کا سامنا۔ گھوٹکی کی انتظامیہ ہجرت کرنے والوں کو پانی سمیت دیگر سہولیات دینے سے قاصر

اتوار 22 فروری 2015 17:16

ًگھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) تھر میں پانی کی قلت کے باعث ہجرت کرنے والے 25 خاندان گھوٹکی پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز تھرپارکر میں پانی کی قلت کی وجہ سے 25 خاندان ہجرت کر کے گھوٹکی پہنچ گئے لیکن گھوٹکی پہنچ کر بھی پانی کی پیا س نہ بھج سکی۔ پانی کی قلت کے باعث ہجرت کرنے والوں کو گھوٹکی میں بھی پانی کی قلت کا سامنا۔

(جاری ہے)

گھوٹکی کی انتظامیہ ہجرت کرنے والوں کو پانی سمیت دیگر سہولیات دینے سے قاصر انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث تھرپارکر سے ہجرت کرنے والے مہاجرین گھوتکی میں بھی پانی سے محروم اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں گھوٹکی کی انتظامیہ کی جانب سے ان خاندانوں کے لئے کسی قسم کے بھی اقدامات نہ کئے جا سکے اور دکھ درد کے مارے نقل مکانی کرنے والے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں گھوٹکی کی انتظامیہ بھی دکھ کے ماروں کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکی

متعلقہ عنوان :