پاکستان کو افغان حکو مت او طالبان کے مذاکرات سے الگ ہی رہنا چاہیے‘جنرل (ر) حمید گل

اتوار 22 فروری 2015 18:24

پاکستان کو افغان حکو مت او طالبان کے مذاکرات سے الگ ہی رہنا چاہیے‘جنرل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22فروری۔2015ء) ایکس سروس مین سوسائٹی کے چےئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ امر یکہ اور بھارت کبھی پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے‘پاکستان کو افغان حکو مت اورطالبان کے مذاکرات کے معاملے سے الگ ہی رہنا چاہیے کیونکہ اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ حامد کرزئی کی طر ح افغانستان کے موجودہ صدر اشرف غنی بھی امریکی کٹھ پتلی ہیں اور انکے پاس کسی بھی قسم کا فیصلہ کر نے کا کوئی اختیارنہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان بھی اچھی طر ح جانتے ہیں کہ افغان صدر کے پاس کوئی اختیار نہیں اس لیے انکے طالبان سے مذاکرات کا میاب نہیں ہونگے اسی لیے پاکستان کو ان مذاکرات کے عمل سے الگ ہی رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ اور بھارت کبھی پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے دونوں پاکستان میں امن اومان کو تبا ہ ہی دیکھنا چاہتے ہیں ۔