سمارٹ کارڈ بنوائیں گے یا عام کارڈ؟ ،نادرا نے دو قسم کے کارڈوں نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا،سیکرٹری داخلہ کا موقف دینے سے انکار

اتوار 22 فروری 2015 19:13

سمارٹ کارڈ بنوائیں گے یا عام کارڈ؟ ،نادرا نے دو قسم کے کارڈوں نے شہریوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22فروری۔2015ء) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے دنیا سے ہٹ کر شہریوں کے لئے 2 قسم کے شناختی کارڈ متعارف کروا دیئے‘ میں ترجمان نہیں‘ سیکرٹری داخلہ کا موقف دینے سے انکار۔ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نے ملک بھر میں 2 قسم کے شناختی کارڈ متعارف کرواتے ہوئے شہریوں کے ساتھ دوہرا معیار اختیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پوری دنیا میں ایسا کوئی قانون نہیں کہ قومی شناختی کارڈ کا معیار دو طرح کا ہو‘ تمام شہریوں کو ایک جیسے کارڈز کا اجراء ہوتا ہے تاہم یہاں نادرا نے سمارٹ کارڈ اور عام کارڈ کا اجراء جاری رکھا ہوا ہے جس شہری کے کارڈ کی مدت ختم ہو جائے تو ان سے رائے طلب کی جاتی ہے کہ سمارٹ کارڈ بنوائیں گے یا عام کارڈ؟ عام طور پر شہری زیادہ خرچے سے بچنے کے لئے عام کارڈ کو ترجیح دیتے ہیں۔

سمارٹ کارڈ میں ایک چپ نصب ہوتی ہے جو عام طور پر زبان زد عام ہے کہ اس چپ کے ذریعے شہری کی مانیٹرنگ آسانی سے کی جاتی ہے اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے سیکرٹری داخلہ شاہد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ وزارت کے ترجمان نہیں ہیں اور نہ ہی اسے ایسا کچھ معلوم ہے دو ٹوک بات کے بعد فون بند کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :