سینٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو سرپرائز دے رہے ہیں،ہم ہارس ٹریڈنگ کا مکمل خاتمہ کرینگے، وزیراعلیٰ پرویز خٹک

اتوار 22 فروری 2015 23:29

سینٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو سرپرائز دے رہے ہیں،ہم ہارس ٹریڈنگ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22فروری۔2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو سرپرائز دے رہے ہیں متفقہ امیدوار لانے کے لیے گورنرہاوس میں اعلی سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک ہورہے ہیں ہم ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت اورہارس ٹریڈنگ کے تمام راستے بند کریں گے الیکشن کمیشن اورعدالت عالیہ کے اقدامات اپنی جگہ مگر ہماری حکومت نے اس کا نوٹس لے لیا ہے ہم قوم کو خوشخبری دینگے اورخرید وفروخت کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی تحریک انصاف کا کوئی ممبراس دوڑ میں شامل نہیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا میرے ساتھ صوبے کے حقوق کے حوالے سے رابطہ ہوا ہے اگر وفاقی حکومت نے صوبے کے وسائل اورحقوق بجلی اور گیس کے خالص منافع اور اضافی گیس پر کارخانے لگانے کا فیصلہ نہ کیا تو ہمیں مجبورا عدالت عالیہ سے رجو ع کرناہوگا سینٹ کے انتخابات کے سلسلے میں دوبئی کا دورہ منسوخ کردیا ہے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کل دبئی جارہے ہیں صوبائی حکومت صوبے کے معدنی وسائل کے لیے بیرون ملک سرمایہ کرکے خیبرپختونخوامیں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کررہی ہے جس سے صوبے کے عوام کی تقدیر بدلے گی چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کے لیے شہداء پیکج کے تحت پانچ پانچ لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کرتے ہیں وہ سپین کانے چراٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکن شاہد امان خان عرف امان بابا کی ساتھیوں اور اہل خاندان سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وزیر اعلی کے بھائی سابق ایم پی اے لیاقت خان خٹک، وزیر اعلی کے صاحبزادے اسحق خٹک، متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدرن محمداقبال اور نعیم خٹک بھی موجود تھے شاہد امان خان عرف امان بابا نے کہا کہ انہوں نے ولی خان، باچاخان اوراسفندیار خان کے ساتھ چالیس سال اے این پی میں گزارے اور آج اس نے اپنی پارٹی کو سوچ سمجھ کر چھوڑ دیا ہے.

متعلقہ عنوان :