کرفیو توڑنے پر بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلرالامین حسین ورلڈکپ سے باہر

پیر 23 فروری 2015 12:18

کرفیو توڑنے پر بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلرالامین حسین ورلڈکپ سے باہر

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء)بنگلہ دیش کی ٹیم منیجمنٹ نے فاسٹ باوٴلر الامین حسین کو ٹیم کرفیو توڑنے پر ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔ٹیم کے منیجر خالد محمد کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی ٹیم نے انہیں آگاہ کیا تھا کہ الامین 10 بجے کے بعد بھی ہوٹل سے باہر وقت گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

'عموماً اگر کسی کھلاڑی کو باہر رہنا ہو تو اسے ٹیم مینجمنٹ سے اجازت لینی ہوتی ہے'۔

خالد محمد کے مطابق یہ بات ان کے علم میں نہیں تھی کہ الامین 10 بجے کے بعد ہوٹل سے باہر چلے جاتے ہیں۔ ہمیں اس حوالے سے اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی ٹیم نے آگاہ کیا ہے اور اب جتنی جلدی ممکن ہو سکا انہیں واپس بھیج دیا جائے گا'۔الامین بنگلہ دیش کی جانب سے 11 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں تاہم ورلڈکپ میں ابھی تک انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔