باکسنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین میچ لاس ویگاس میں ہوگا

پیر 23 فروری 2015 12:24

باکسنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین میچ لاس ویگاس میں ہوگا

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) باکسنگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے مقابلے میں فلوئڈ مے ویدر اور مینی پیک یاوٴ دو مئی کو لاس ویگاس میں مدِمقابل ہوں گے۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے37 سالہ فلوئڈ اور فلپائن کے 36 سالہ مینی اپنے دور کے سب سے بہترین باکسر مانے جاتے ہیں۔فلوئڈگزشتہ 47 پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہے ہیں جبکہ مینی کو 64 مقابلوں میں سے 57 میں کامیابی اور پانچ میں شکست ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس لڑائی سے 162 ملین پاوٴنڈز کی آمدن ہوگی۔ اس سے قبل 2013 میں فلوئڈ اور سول ایلوریز کے درمیان ہوئے مقابلے سے 97 ملین پاوٴنڈز کی آمدنی ہوئی تھی۔فلوئڈ نے اپنے ویب پیج پر لکھا ’دنیا کو جس کا انتظار تھا وہ لمحہ آگیا ہے فلوئڈ بمقابلہ مینی دو مئی 2015 کو ضرور ہوگا۔‘ان کا مزید کہنا تھا ’یہ کھیلوں کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔ دنیا بھر سے باکسنگ اور کھیل کے شائقین دو مئی کو اس بڑے مقابلے کو دیکھیں گے۔مینی کا کہنا ’میں بہت خوش ہوں کہ فلوئڈ اور میں شائقین کے سامنے وہ مقابلہ کر رہے ہیں جس کا انھیں سالوں سے انتظار تھا۔