فیصل آباد میں زیر تعمیر جھال انڈر پاس سہولت کی بجائے زحمت بن گیا، نئے فیصل آباد نے پرانے فیصل آبادکو اذیت میں مبتلا کر دیا

پیر 23 فروری 2015 12:53

فیصل آباد میں زیر تعمیر جھال انڈر پاس سہولت کی بجائے زحمت بن گیا، نئے ..

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تا زہ ترین اخبار. 23 فروری 2015ء) : فیصل آباد میں زیر تعمیر جھال انڈر پاس رہائشیوں کے لیے سہولت کی بجائے زحمت بن گیا. وہاں موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدورفت کا سلسلہ اس کے وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور حکموت کی جانب سے کی گئی ناقص منصوبہ بندی کے تحت شہر یوں کو کوئی متبادل راستہ بھی میسر نہیں کیا گیا.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس سڑک سے روزانہ کی بنیاد پر 80 ہزار کے قریب گاڑیوں کو گزر ہوتا تھا حکومت نے تعمیر تو شروع کر دی ہے لیکن ان گاڑیوں اور ٹریفک کے بہاّ کے لیے کوئی متبادل راستہ نہیں چھوڑا،جس کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا نظر آتے ہیں.

سر فراز کالونی، بٹالہ کالونی اور پیپلز کالونی کے رہائشیوں کے لیے بھی کوئی متبادل راستہ نہیں ہے. جبکہ حکو مت نے اس منصوبے کو نئے فیصل آباد کا نام دیا ہے ، کہا گیا ہے کہ دو ارب کا یہ منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا تاہم عوام کی مشکلات کا کوئی حل تاحال نہیں نکالا گیا.

متعلقہ عنوان :