کیسینو جانے پر چیف سلیکٹر معین خان کو شوکاز نوٹس جاری

پیر 23 فروری 2015 13:56

کیسینو جانے پر چیف سلیکٹر معین خان کو شوکاز نوٹس جاری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23۔فروری 2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کی نیوزی لینڈ میں سرگر میوں پر ان سے جواب طلب کر لیا ہے اور شوکازنوٹس میں استفسار کیا ہے کہ وہ کیسینو کیوں گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق میڈیا میں اُنیوالی اُن خبروں پر نوٹس لیاگیاہے جن میں بتایاگیاتھاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے میچ سے ایک دن قبل معین خان جوئے کے اڈے پر گئے تھے ۔

ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی سی بی مسلسل شکستوں کی وجہ سے پہلے بھی معین خان سے خوش نہیں تھے اور اب کسینوکی خبروں نے مزید بگاڑ پیداکیا۔ دوسری طرف ٹیم انتظامیہ کے ساتھ کھلاڑیوں کی گرینڈ میٹنگ ختم ہوگئی ہے اور کھلاڑیوں کوہدایت کی گئی ہے کہ پچھلی شکستوں کو بھول کر آنیوالے میچ پر توجہ رکھیں ۔ ٹیم منیجمنٹ کاکہناہے کہ آنیوالی میچوں میں قوم کی توقعات پر پورااُترنے کی کوشش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :