لاہور: پولیس لائنز حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم سابقہ فوجی اور پولیس ملازم ہے

پیر 23 فروری 2015 14:08

لاہور: پولیس لائنز حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم ..

لاہور (اردو پوائنٹ تا زہ ترین اخبار. 23 فروری 2015ء) : لاہور پولیس لائنز پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے.

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سابقہ فوجی اور پولیس ملازم ہے جو کہ حملہ آور کو اپنا عزیز ظاہر کر کے پولیس لائنز کا دورہ کر وانے لایا تھا ، ملزم نے حملہ آور کو 27 روز تک ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوٹل میں رکھا اور دھماکے کے روز اس نے حملہ آور کو دو کالز کیں جن کی مدد سے اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :