60سالہ قبائلی کی اداکارہ میراکوشادی کی پیشکش

پیر 23 فروری 2015 22:38

60سالہ قبائلی کی اداکارہ میراکوشادی کی پیشکش

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری۔2015ء)60سال کے قبائلی شخص نے اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش کردی۔60سالہ قبائلی ملک وزیر صافی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کے بیان کے بعد اس سے شادی کرنے کا ارادہ کیا ہے،میرا ہاں کرلے تو جلد ہی بارات لےکر لاہور پہنچ جاؤں گا۔

(جاری ہے)

ملک وزیر صافی شادی شدہ اور6بچوں کےباپ ہیں جنہوں نے 2بار قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا،تعلق مسلم لیگ(ن) سےہے۔