سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کا شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی بریت کی درخواست کی سماعت کرنے سے انکار

پیر 23 فروری 2015 23:27

سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کا شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی بریت کی درخواست کی سماعت کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کی بریت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں متعدد درخواستیں دائرکی گئی ہیں لیکن کوئی بھی بینچ اس کی سماعت نہیں کررہا ہے جس پر سپریم کورٹ کے جسٹس امیرمسلم ہانی اور جسٹس مقبول باقر پرمشتمل دورکنی بنیچ نے کیس کی سماعت کرناتھی تاہم جسٹس مقبول باقر نے درخواست کی سماعت سے انکار کردیا ہے۔