رہانے کے پرسکون رہنے کی وجہ کراٹے

منگل 24 فروری 2015 11:16

رہانے کے پرسکون رہنے کی وجہ کراٹے
پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24۔فروری 2015ء ) جنوبی افریقہ کیخلاف 79رنز کی باری کھیلنے والے بھارتی بلے باز اجنکے رہانے نے اپنے پر سکون رہنے کی وجہ ’’کراٹے‘‘ کو قراردیدیا۔

(جاری ہے)

وہ کہتے ہیں کہ بچپن میں میں نے کراٹے سیکھا جس سے خود پر زیادہ کنٹرول رکھتا ہوں، میں نے کئی فائٹس میں حصہ لیا جس میں مجھے پنچ اور ککس سہنا پڑیں، اس سے مجھے خود کو انتہائی دبائو میں پُرسکون رکھنے کا سبق حاصل ہوا۔