ورلڈکپ کے آگے بڑھنے سے مزید سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، ٹنڈولکر

منگل 24 فروری 2015 11:23

ورلڈکپ کے آگے بڑھنے سے مزید سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، ٹنڈولکر
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24۔فروری 2015ء )بھارت کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ میں کرکٹ کوالٹی پر خوشی کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ میں آگے بڑھنے سے مزید سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشنز سمیع الحسن برنی کو انٹرویو میں میگا ایونٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹنڈولکر نے ایونٹ میں شریک ٹیموں اور پلیئرز کو مشورہ دیا کہ وہ مناسب توازن قائم رکھیں تاکہ ایونٹ کے بڑے میچز میں تازہ دم ہوں۔ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ پہلے ہی 1، 2 اپ سیٹ دیکھنے کو مل چکے، یہاں پر کافی مسابقتی کرکٹ کھیلی جارہی ہے، ایونٹ آگے بڑھنے سے اس میں مزید شدت آتی جائے گی۔