قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز 28 فروری کوہونگے

منگل 24 فروری 2015 12:04

قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز 28 فروری کوہونگے
اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز 28 فروری کو دوپہر 2 بجے ،پنجاب یونیورسٹی ویٹ لفٹنگ سنٹر ہونگے،پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد امین بٹ نے بتایا کہ اوپن ٹرائلز میں ملک بھر سے 1998 ء کے بعد پیدا ہونے والے کوئی بھی کھلاڑی حصہ لے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم سِمویا کامن ویلتھ گیمز 2015 ء کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں شرکت کرے گی، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا انتخاب ٹرائلز کے دوران میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔