پانچواں آل پاکستان قائد اعظم فٹ بال ٹورنامنٹ 27 فروری سے شروع ہوگا

منگل 24 فروری 2015 12:04

پانچواں آل پاکستان قائد اعظم فٹ بال ٹورنامنٹ 27 فروری سے شروع ہوگا
اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پانچواں آل پاکستان قائد اعظم فٹ بال ٹورنامنٹ27 فروری سے رحیم یار خان میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا ضیاء الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ایئر فورس، پاکستان ریلوے، کریسنٹ ملز فیصل آباد، سٹیل ملز کراچی، پی ڈیلیو ڈی، سوئی گیس، پاکستان یوتھ اکیڈمی کوئٹہ، پنجاب یونیورسٹی، واپڈا ملتان، ہزارہ گرین کوئٹہ، ڈی آئی خان ڈویژن، ڈی جی خان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن اور رحیم یار خان کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 5 مارچ کو جبکہ فائنل 6 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :