روسی خاتون صحافی ماریہ گلوونینا کی موت کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا

منگل 24 فروری 2015 14:07

روسی خاتون صحافی ماریہ گلوونینا کی موت کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) روسی خاتون صحافی ماریہ گلوونینا کی موت کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا، پولیس اور روسی سفارت خانے سے اجازت نہ ملنے کے باعث پوسٹ مارٹم شروع نہ کیا جا سکا۔پمز اسپتال کے سربراہ پروفیسر جاوید اکرم نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ پولیس نے تاحال ایف آئی آر کی کاپی اور پوسٹ مارٹم کیلئے باضابطہ درخواست نہیں دی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ماریہ کے لواحقین کا آج پاکستان آنے کا امکان ہے جس کے بعد باضابطہ پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دی جائے گی۔پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کیلئے ڈاکٹر نصیر، ڈاکٹر فرخ کمال اور ڈاکٹر نسرین بٹ پر مشتمل تین رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو اجازت ملنے پر پوسٹ مارٹم کرے گا۔ پرفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اگرچہ پوسٹ مارٹم کیلئے لواحقین کی اجازت درکار نہیں ہوتی تاہم پولیس ان کی اجازت کے بغیر پوسٹ مارٹم کیلئے تیار نہیں