علی ظفر بیٹی کے باپ بن گئے

منگل 24 فروری 2015 14:45

علی ظفر بیٹی کے باپ بن گئے

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) گلوکار و اداکار علی ظفر بیٹی کے باپ بن گئے۔ انکی اہلیہ عائشہ فاضلی نے لاہور کے ایک ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے 2009ء میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے ہاں اس سے پہلے ایک بیٹا اذان ہے اپنے ایک بیان میں علی نے بیتی کی پیدائش پر بیحد خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

علی اس وقت پاکستانی اور بھارتی دونوں شوبز انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں انہوں نے 2010ء میں ”میرے بن لادن“ سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر کامیابیاں سمیٹتے ہی چلے گئے۔