Live Updates

ایم کیو ایم کے رہنماءنبیل گبول کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

منگل 24 فروری 2015 19:27

ایم کیو ایم کے رہنماءنبیل گبول کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24فروری۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنماءنبیل گبول نے پارٹی رکنیت اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ نبیل گبول پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماﺅں کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان نبیل گبول کی جانب سے آئندہ چند روز میں کیا جائے گا ۔یاد رہے نبیل گبول نے متحدہ قومی موومنٹ سے اختلافات کے باعث پارٹی اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات