پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو کسینو جانا مہنگا پڑ گیا‘ پی سی بی نے واپس بلالیا
منگل 24 فروری 2015 22:29
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو کسینو جانا مہنگا پڑ گیا‘ پی سی بی نے واپس بلالیا۔ منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں معین خان کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ منگل کو اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ متعدد بار معین خان سے بات ہوئی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں کسینو جواء کھیلنے نہیں بلکہ بیوی کے ہمراہ کھانا کھانے کیلئے گیا تھا۔
معاملے پر انہیں فوری طور پر وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معین خان کی جگہ نویداکرم سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ بھول کر ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہئے۔ میری خواہش ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی کرس گیل کی طرح کھیلیں۔(جاری ہے)
ماہر نفسیات نے کہا کہ گیم مثبت ہوکر کھیلیں گے کامیاب ہوں گے‘ منفی سوچ اور شکست کے ڈر سے کھیلیں گے تو ہار جائیں گے۔
کھلاڑی جیت کا عزم لے کر خوشدلی سے میچ کھیلیں۔ معین کے کسینو جانے یا نہ جانے کا ٹیم پر اثر نہیں پڑنا چاہئے۔ یہ ان کا ذاتی فعل ہے۔ قومی ٹیم کو مشورہ دیتا ہوں کہ جم کر کھیلیں‘ منفی انداز میں کھیلیں گے تو نتائج بھی منفی آئیں گے۔ معین خان کے معاملے کو منفی رنگ دیا گیا۔ اس معاملے پر سینٹ میں بھی بات شروع ہوگی۔ ایک وزیر نے یہ بات بھی کی کہ ان کے کسینو جانے سے ٹیم کی کارکردگی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔(ق ن)مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.