دہشتگردی کو اسلام سے منسلک نہیں کیا جاسکتا :چوہدری نثار علی

بدھ 25 فروری 2015 11:04

دہشتگردی کو اسلام سے منسلک نہیں کیا جاسکتا :چوہدری نثار علی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا ، داعش سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ مدارس کو دہشت گردی کا گڑھ قرار دینا درست نہیں ۔

(جاری ہے)

لندن کے پاکستان ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس اور برٹش تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈی سے خطاب کے دوران چودھری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انتہا پسندوں کا ایجنڈا اجاگر کر کے اسلام کی جنگ کا تاثر دیتے ہیں ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس جمہوری حکومت کی ناکامی نہیں ہے ، فوجی عدالتیں صرف دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کریں گی ۔

چودھری نثار نے کہا کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اور اس سے ملک کو کوئی خطرہ نہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان برطانیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے اور سکاٹ لینڈ یارڈ عمران فاروق قتل کیس کے حل کے قریب پہنچ چکی ہے ۔ پاک انڈیا تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی طرف امن کا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن بدقسمتی سے انڈیا کی طرف سے کبھی مثبت جواب نہیں ملا ۔

متعلقہ عنوان :