ورلڈ کپ 2015ء : متحدہ عرب امارات کا آئر لینڈ کو جیت کے لیے 279کا ہدف

بدھ 25 فروری 2015 12:26

ورلڈ کپ 2015ء : متحدہ عرب امارات کا آئر لینڈ کو جیت کے لیے 279کا ہدف
برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے16ویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 279رنزکا ہدف دیدیا ہے ۔ برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ایک موقع پر 131رنز کے مجموعی سکور پر اماراتی ٹیم کے 6کھلاڑی آؤٹ کر دیئے تاہم شائیمان انور اور امجد جاوید کے مابین 7وکٹ کے لیے 107رنز کی ریکارڈ شراکت داری نے اماراتی ٹیم کو سہارا دیا جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 278رنز بنا لیے ، اماراتی ٹیم کی جانب سے شائیمان انور نے 106رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کسی بھی ورلڈ کپ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے اماراتی بلے باز بن گئے ، انکے علاوہ امجد علی 45،امجد جاوید 42اور خرم خان 36رنز کیساتھ نمایاں بلے بازرہے۔

(جاری ہے)

آئر لینڈ کی جانب سے سورسمین ، کوسیک ،سٹرلنگ اور کیون اوبرائن نے 2،2جبکہ ڈوکریل نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔