اریبہ قتل کیس ، بنک افسر کو حراست میں لے لیا گیا

بدھ 25 فروری 2015 13:22

اریبہ قتل کیس ، بنک افسر کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) لاہور میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی اریبہ کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں ، پولیس نے بنک افسر فاروق کو حراست میں لے لیا ۔ اریبہ کی بہن کا کہنا ہے گیارہ جنوری کو رات دس بجے اریبہ سے بات کے بعد اُس کے فون بند ہوگئے ۔ اریبہ کے پراسرار قتل کا معمہ حل کرنے کیلئے پولیس کی تفتیش جاری ہے ، اریبہ قتل کیس میں زیر حراست ملزمہ طوبیٰ کی ملازمہ کے انکشاف پر طوبیٰ کے ایک بنکر دوست فاروق کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

پولیس نے اسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے اریبہ کے گھر سے اہم تصاویر اور شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں ، اریبہ کی بہن نے گفتگو میں بتایا کہ گیارہ جنوری کو رات دس بجے ان کی اریبہ سے آخری بار گفتگو ہوئی جس کے بعد اُس کے فون بند ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اریبہ کے بھائی ذوہیب کا کہنا ہے کہ ملزمہ طوبیٰ اور اس کے ساتھی پیشہ ور ملزم ہیں ۔ اس کے قتل میں چھ افراد ملوث ہیں ۔ دوسری طرف اریبہ قتل کیس کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے ، رپورٹ میں نشہ آور ادویات کی زیادتی سے عریبہ کی موت کے خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔ اریبہ کے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے جسمانی اعضا فرانزک لیب بھیجے جا چکے ہیں ۔ رپورٹ کے بعد اس کی موت کی وجہ کا علم ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :