سانحہ کوٹ رادھا کشن ، انسپکٹر محمد علی اور اے ایس آئی عبدالرشید ذمہ دار قرار

بدھ 25 فروری 2015 14:30

سانحہ کوٹ رادھا کشن ، انسپکٹر محمد علی اور اے ایس آئی عبدالرشید ذمہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) سانحہ کوٹ رادھا کشن سے متعلق آئی جی پنجاب کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی ۔ رپورٹ میں سب انسپکٹر محمد علی اور اے ایس آئی عبدالرشید کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔ کوٹ رادھا کشن سانحہ کی انکوائری رپورٹ میں سب انسپکٹر محمد علی اور اے ایس آئی عبدالرشید کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کی روشنی میں اے ایس آئی عبدالرشید کو جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا جبکہ سب انسپکٹر محمد علی کی سروس میں دو سال کی تنزلی کر دی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی عبدالرشید کو بھٹہ مالک نے ممکنہ خطرے سے آگاہ کر دیا تھا لیکن اے ایس آئی عبدالرشید نے کسی افسر کو آگاہ نہیں کیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسیحی جوڑے کو جلانے سے قبل ہجوم منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کا فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ سب انسپکٹر محمد علی واقعہ سے قبل کسی قسم کے حفاظتی اقدام کرنے میں ناکام رہے ۔