ورلڈکپ2015کی سب سے بڑی ساتویں وکٹ کی پارٹنرشپ

بدھ 25 فروری 2015 15:10

ورلڈکپ2015کی سب سے بڑی ساتویں وکٹ کی پارٹنرشپ

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) آئرلینڈ کے خلاف میچ میں متحدہ عرب امارات نے ورلڈ کپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جس میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار تھی اور 131رنز پر چھ وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیمان انور اور امجد جاوید نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں ساتویں وکٹ پر107 رنز کی پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔جس میں شیمان نے اپنے کیرئیر میں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری بنائی اور امجدجاوید نے 42رنز بنائے۔جو کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی ورلڈ کی پارٹنر شپ ہے ۔اس سے قبل 2003ء کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے رام نریش سروان اوررڈلی جیکبز نے نیوزی لینڈ کیخلاف 98رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ کھیلی تھی۔