لاہور بادشاہ ٹیم کے کروڑوں غبن ، معین کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

بدھ 25 فروری 2015 16:34

لاہور بادشاہ ٹیم کے کروڑوں غبن ، معین کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) . قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا۔ انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے والی لاہور بادشاہ ٹیم کے کھلاڑیوں عمران نذیر، عمران فرحت، شاہد یوسف، نوید لطیف، ہمایوں فرحت وغیرہ کے کروڑوں روپے کے بقایات جات بھی ان کے ذمہ واجب الادا ہیں۔

(جاری ہے)

اخباری رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ معین خان نے ان کے ساتھ کنٹریکٹ سائن کئے تھے مگر کمپنی دیوالیہ ہونے کا کہہ کر ان کے کروڑوں روپے ادا نہیں کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :