پاکستان کی انڈر 14 ٹیم ورلڈ جونیئر ٹینس کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی

بدھ 25 فروری 2015 20:36

پاکستان کی انڈر 14 ٹیم ورلڈ جونیئر ٹینس کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ ..

کوالالمپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان کی انڈر 14 ٹیم ورلڈ جونیئر ٹینس کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم دو کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں حظیفہ عبدالرحمان اور محمد ثاقب شامل ہیں جبکہ جلیل خان بطور پلیئرز کیپٹن اور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

جونیئر فیڈ کپ اور جونیئر ڈیوس کپ ٹیموں کے بھی کوچنگ کیمپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں اور یہ ٹیمیں آئندہ ماہ تین مارچ سے ملائیشیا میں شروع ہونے والے ایونٹس میں اپنے اپنے ٹورنامنٹس میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :