ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ علاقوں میں شجرکاری مہم کی نگرانی کریں ، ڈپٹی کمشنر سکھر
بدھ 25 فروری 2015 21:18
سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی نے کہا ہے کہ سکھر ضلع کے ہر تعلقے میں عوامی مقامات ، سڑکوں و راستوں کے اطراف،نہروں کے پشتوں، پارکوں، واکنگ ٹریکس اور دیگر مقامات پر شجرکاری کی جائے تاکہ عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک صاف اور خوشگوار ماحول فراہم ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے شجر کاری اور صفائی مہم کی ہدایات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
شہزاد فضل عباسی نے کہاکہ ہر تعلقے میں ایک ایک لاکھ پودے لگائے جائیں انہوں نے تمام ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں قومی شاہراہوں و عام شاہراہوں کے اطراف، نہروں کے پشتوں ،عوامی پارکوں اور دیگر مقامات پر شجرکاری مہم کو عملی جامہ پہنائیں اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ علاقوں میں شجر کاری مہم اور صفائی کی نگرانی کریں اس کے علاوہ تمام محکموں کے آفسز ، کالجز، اسکولزمیں بھی شجرکاری کی جائے اور ایک ہفتے میں شجرکاری مہم کی مفصل رپورٹ فراہم کی جائے اجلاس میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نے بتایا کہ سکھر ضلع میں 4 لاکھ مختلف قسم کے پودے موجود ہیں جن میں ٹری پلانٹس اور آرنامینٹس پلانٹس شامل ہیں شجرکاری کے لیے تمام محکموں اور تعلقوں کو ان کی ضرورت کے مطابق پودے فراہم کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ ان کو ماہرانہ مشورہ بھی دیے جائیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکھر نے بتایا کہ سکھر شہر میں عوامی مقامات کے علاوہ سڑکوں اور راستوں کی اطراف ، سرکاری اراضی پر شجرکاری کرکے اس میں گرین بیلٹ بنائی جائے گی ۔(جاری ہے)
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.