غیرسرکاری اداروں کے حکام ائندہ عوامی فلاح و بہود کے منصوبے شامل کرنے کا خیال رکھیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کے معیار زندگی بہتر ہوسکیں،

باجوڑایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ ناوگئی فیاض شیرپاؤ کا غیر سرکاری اداروں کے حکام کے اجلاس سے خطاب

بدھ 25 فروری 2015 22:31

غیرسرکاری اداروں کے حکام ائندہ عوامی فلاح و بہود کے منصوبے شامل کرنے ..

باجوڑایجنسی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء )باجوڑایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ ناوگئی فیاض خان شیرپاؤ نے غیرسرکاری اداروں کے حکام پر زوردیاہے کہ وہ ائندہ عوامی فلاح و بہود کے منصوبے شامل کرنے کا خیال رکھیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کے معیار زندگی بہتر ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر خار میں غیر سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام کے اجلاس سے خطاب میں کیاہے ۔

اجلاس میں سکیورٹی فورسز کے کرنل افراز۔ مختلف غیر سرکاری محکموں اور سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ فیاض خان شیرپاؤ نے عالمی ادارہ خوراک کے کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ایجنسی کے تمام سرکاری سکولوں کو خوراک فراہم کریں تاکہ دیگر سکولوں کے بچوں میں احساس محرومی پیدا نہ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیسٹ این جی او اور پیمان الومینی ٹرسٹ کے کارکردگی کو بھی سراہا۔ فیاض خان شیرپاؤ نے تمام این جی اوز کے حکام پر زور دیا کہ وہ اپنے اداروں میں غیر مقامی افراد کو نکال کر مقامی افراد کو جلد از جلد تعینات کریں ۔ انہوں نے(طبیبا ن بے سرحد) ایم ایس ایف نامی ہیلتھ پراجیکٹ کے حکام سے برنگ میں سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ تمام این جی اوز اپنے سرگرمیوں میں دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کو خصوصی توجہ دیں تاکہ وہاں کے لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہوسکیں۔