قلات :ایف سی کی کارروائی ، 5 آئل ٹینکرز سے بھاری مقدار میں ایرانی پٹرول برآمد

جمعرات 26 فروری 2015 10:56

قلات :ایف سی کی کارروائی ، 5 آئل ٹینکرز سے بھاری مقدار میں ایرانی پٹرول ..

قلات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) قلات میں ایف سی کی کاروائی ، 5 آئل ٹینکرز سے بھاری مقدارمیں ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا ہے ۔ ایف سی ذرائع کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ پر ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی سرحد سے سمگلنگ کی غرض سے لایا جانے والا 1 ایک لاکھ 90 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا ہے جو 5 آئل ٹینکرز میں بھرا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

پکڑا جانے والا ڈیزل اندرون صوبہ مختلف پٹرول پمپ پر سپلائی کیا جانا تھا ، ضروری کارروائی کے بعد ایف سی حکام نے پکڑا جانے والا ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :