چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف درخواست کی سماعت، معین خان ملک کی بد نامی کا باعث بنے ہیں درخواست گزار کا موقف

جمعرات 26 فروری 2015 11:08

چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف درخواست کی سماعت، معین خان ملک کی بد نامی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) : چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم معین خان کے خلاف جمع کروائی گئی درخواست کی سماعت آج کی گئی، جس میں درخواست گزار نے یہ موقف دیا ہے کہ پاکستانی شہری جہاں بھی جرم کرے ملک کا قانون اس پر لاگو ہوتا ہے، معین خان کے جوئے کے اڈے پر جانا ملک کی بد نامی کا باعث بنا ہے لہٰذا ان کو سزا دی جانی چاہئیے ، درخواست میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ معین خان پر جوئے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، عدالت نے 7 مارچ تک متعلقہ پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :