غیر قانونی اسلحہ کیس، سلمان خان کیخلاف مقدمے کا فیصلہ 3 مارچ تک ملتوی کردیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 11:36

غیر قانونی اسلحہ کیس، سلمان خان کیخلاف مقدمے کا فیصلہ 3 مارچ تک ملتوی ..

جودھپور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) بھارتی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کیخلاف مقدمے کا فیصلہ 3 مارچ تک ملتوی کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی شہر جودھپور کی عدالت نے سلمان خان کیخلاف مقدمے کا فیصلہ سنانا تھا تاہم عدالت نے اداکار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول کر لی جس کے بعد مقدمے کا فیصلہ اب 3 مارچ کو سنایا جائیگا۔ سلمان خان کیخلاف غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور استعمال کرنے کا مقدمہ 16 سال پہلے جودھپورمیں درج کرایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :