پاکستانی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ڈاکٹر قدیر

جمعرات 26 فروری 2015 11:52

پاکستانی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ڈاکٹر قدیر

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26۔فروری 2015ء ) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہناہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے ، ٹیم میں رنگ و نسل کی جنگ چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے اور ٹیم میں رنگ ونسل کی جنگ چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں لیکن میں ان کومشورہ دیتا ہوں کہ آپ کوکرکٹ کا تجربہ ہے پہلے ٹیم کی حالات درست کریں۔ معین خان پرانی اسٹوری ہے، پاکستانی ٹیم کے ساتھ جو سیاست جاری ہے اس میں بہت سے لوگ شامل ہیں جنھیں بے نقاب کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :