11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل صرف ایک میچ کھیلا جائے گا

جمعرات 26 فروری 2015 11:54

11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل صرف ایک میچ کھیلا جائے گا

سڈنی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کلجمعہ کوصرف ایک میچ کھیلا جائے گا،گروپ بی کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں کل جمعہ کوگروپ بی کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔

ہفتہ کو دومیچز کھیلے جائیں گے۔گروپ اے ٹیمیں آسٹریلیااور نیوزی لینڈایڈن پارک آکلینڈمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور متحدہ عرب امارات واکاگراؤنڈپرتھ میں مدمقابل ہوں گی۔یکم مارچ کو گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور زمبابوے برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔یکم مارچ کو ہی دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں انگلینڈ اور سری لنکا ویسٹ پیک سٹیڈیم ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح 3بجے شروع ہوگا۔2مارچ کو میگا ایونٹ میں آرام کا دن ہوگا۔3مارچ کو گروپ بی کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈمینوکا اوول کینبرامیں مدمقابل ہوں گی۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔4مارچ کو گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میک لین پارک نیپیئرمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگاجو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔4مارچ کو ہی دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور افغانستان واکا گراؤنڈپرتھ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11بجے شروع ہوگاجو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

5مارچ کو گروپ اے کی ٹیمیں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ سیکس ٹین اوول نیلسن میں مدمقابل ہوں گی ۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔

ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں ہیں اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :