پاکستان کرکٹ ٹیم کو کووارٹر فائنل تک رسائی کیلئے تمام میچز جیتنا ہوں گے
جمعرات 26 فروری 2015 12:04
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان کی ورلڈکپ میں مسلسل دو ناکامیوں اور آئرلینڈ کی مسلسل دو کامیابیوں نے گرین شرٹس کا کوارٹر فائنل تک رسائی کا سفر مزید دشوار بنادیا ہے تاہم پاکستان اپنے بقیہ تمام میچز جیت کر ناک آوٴٹ مرحلے تک رسائی ممکن بناسکتا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں ہندوستان کے بعد آئرلینڈ کی مسلسل دونوں میچز میں کامیابی نے قومی کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
بھارت نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 76 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ فیورٹ جنوبی افریقہ کو 130 رنز کے واضح مارجن سے ہرایا۔ آئرلینڈ کی ٹورنامنٹ میں اب تک کارکردگی بہترین رہی ہے جہاں یورپی ٹیم اب تک ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات کو شکست دے چکی ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کو کوارٹرفائنل تک رسائی یقینی بنانے کے لئے اب بقیہ چاروں میچز جیتنا ہوں گے۔
گرین شرٹس کو زمبابوے، یواے ای کے ساتھ جنوبی افریقا اور پھر آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو زیر کرنا ہوگا۔ایک بھی میچ میں ناکامی کے بعد صورتحال پاکستان کے ہاتھ سے نکل جائے گی اور معاملہ رن ریٹ پر آئیگا۔ پاکستان کا رن ریٹ بھی گروپ بی میں سب سے خراب ہے۔قومی ٹیم ورلڈکپ میں تیسرا میچ یکم مارچ کو برسبین میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.