ریکھا کی مانگ میں امیتابھ بچن کے نام کا سندور

جمعرات 26 فروری 2015 13:51

ریکھا کی مانگ میں امیتابھ بچن کے نام کا سندور

ممبئی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)بالی ووڈ بیوٹی ریکھا سندور کیوں لگاتی ہیں؟؟ مختلف ذہنوں میں اٹھنے والے اس سوال کا جواب مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن اور ریکھا نیبالی ووڈ کو ماضی کی کئی مشہور فلمیں دیں، دونوں کی محبت کے فسانے بھی عام ہوئے، لیکن یہ فلمی جوڑی حقیقی زندگی میں نہ بن سکی۔ ان دنوں ریکھا کا مختلف تقریبات میں مانگ میں سندور سجا کر جانا موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس بحث کو نیا رخ دیا ہے بھارتی اداکار پْنیت ایثارکی اہلیہ دیپالی نے،جن کا دعویٰ ہے کہ ریکھا مانگ میں سندوربگ بی کے لیے لگاتی ہیں۔ یہ دعویٰ سچا ہے یا جھوٹا ریکھا کے سوا کوئی نہیں جانتا۔