امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے بروکلن میں رہائش پذیر تین غیر مسلمانوں کو حراست میں لے لیا

گرفتار افراد میں سے ایک شخص نے امریکی صدر براک اوباما کو قتل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا ، رپورٹ

جمعرات 26 فروری 2015 16:17

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے بروکلن میں رہائش پذیر تین غیر مسلمانوں ..

واشنگٹن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے بروکلن میں رہائش پذیر تین غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا جن پر الزام ہے کہ وہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے تھے وزیرحراست افراد میں سے دو نے شام کے سفر پر نہ جا سکنے کی صورت میں پولیس اور ایف بی آئی کے اہلکار کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

حکام کی توجہ ان غیر ملکیوں کی جانب تب مبذول ہوئی جب انھوں نے حالیہ مہینوں میں ازبک زبان کی ایک ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ایف بی آئی کے مطابق ان میں سے ایک شخص نے امریکی صدر براک اوباما کو قتل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ازبکستان سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ عبدالرسول جورابوئیو اور 30 سالہ ابرار حبیبو اور کرغستان کے 19 سالہ اخرور سعیدہ خمیتو پر غیر ملکی شدت پسند تنظیم کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا اخرور سعیدہ کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ترکی جانے کی غرض سے طیارے میں سوار ہونے والے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی استغاثہ کے مطابق عبدالرسول جورابوئیونے اگلے ماہ ستنبول پہنچنے کیلئے ہوائی ٹکٹ خریدا تھا۔بروکلن کے ہی رہائشی تیسرے زیر حراست غیر ملکی ابرار حبیبو کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ شام کی جہاد میں حصہ لینے کے لیے خمیتو کی مالی مدد کر رہے تھے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کمشنر ولیم بریٹن نے بھی ان گرفتاریوں کی تصدیق کی ۔

متعلقہ عنوان :