سیالکوٹ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ورکنگ باونڈری کا دورہ

جمعرات 26 فروری 2015 17:28

سیالکوٹ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ورکنگ باونڈری کا دورہ

سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 فروری 2015 ء) : آرمی چیف کا سیالکوٹ میں ورکنگ باؤبڈری کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ورکنگ باؤنڈری پر تعینات فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ بھارتی جارحیت کے باعث علاقے کا استحکام متاثر ہو رہا ہے لیکن ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا. انہوں نے فوج اور مقامی افراد کے بلند حوصلوں اور عزم کو سراہا آرمی چیف نے ورکنگ باؤبڈری کے قریب رہائش پذیر افراد سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نےرہائشیوں کے بھارتی فائرنگ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا.