قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کراچی پہنچ گئے ہیں

جمعرات 26 فروری 2015 17:32

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کراچی پہنچ گئے ہیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26۔فروری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں، چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے کل ملاقات کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق معین خان متحدہ عرب امارات کی فلائٹ 608سے ذریعے کراچی واپس پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کرکے کیسینو معاملے پر اپنا موقف پیش کریں گے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس ملاقات کے دوران ہی وہ اپنا استعفی شہریار خان کو پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :