پاکستان ڈس ایبلڈ کر کٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی 20انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز کے آخری میچ میں 17رنز سے ہرا کر کلین سویپ کر لیا

جمعرات 26 فروری 2015 19:32

پاکستان ڈس ایبلڈ کر کٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی 20انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ کر کٹ ایسو سی ایشن ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی 20انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز کے آخری میچ میں 17رنز سے ہرا کر کلین سویپ کر لیا ۔ آخری میچ میں پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اورمقررہ 20 اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 164رنز بنا ئے ۔ مطلوب قریشی نے 35 بالز پر 51 رنز بنائے ، اسپنر عبداللہ نے 35رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور نبی اللہ نبی نے 25رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

افغان ڈس ایبلڈ کر کٹ ٹیم نے جارحانہ انداز میں اپنی اننگ شروع کی ۔ اوپنر اشرف نے 58بالز پر 79رنز بنائے اور دوسرے اوپنر عبید اللہ نے 20رنز اسکور کئے اور خانزادہ نے 14 رنز بنا ئے ۔ اچھا آغاذ کرنے کے بعد ٹیم پورے اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا سکی ۔

(جاری ہے)

لیفٹ آرم لیگ اسپنر امیر احمد نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں اور فیاض احمد نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

آخر میں انعامات کی تقسیم کا آغاز ہوا اور وننگ ٹرافی پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان حسنین عالم کو دی گئی۔ محمد اشرف اور مطلوب قریشی بہترین پاکستانی کھلاڑی قرار دئے گئے اور محمد اشرف کو مین آف دی میچ کا انعام بھی ملا ۔ دونوں ممالک کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو میڈلز دئے گئے ۔ انعامات اور میڈلز صوبائی اسمبلی میں صوبائی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے دئے ۔

اس میچ اور تقریب میں سابق چیئرمین آباد محسن شیخانی ، موجودہ چیئرمین جنید اشرف تالو ، وائس چیئرمین محمد حنیف میمن آباد کے ریجنل چیئرمین محمد حسن بخشی ، افغان ڈس ایبلٹی کرکٹ ڈپارٹمنٹ کے مینیجر ڈاکٹر عبدالمنان مسعود ، جیو سوپر کے بزنس ہیڈ محمد علی ، پاکستان ڈس ایلبٹی کر کٹ کے صدر سلیم کریم ، پاکستان ڈس ایلبٹی کر کٹ کے اعزازی سیکریٹری امیر الدین انصاری بھی شریک تھے ۔ خواجہ اظہارالحسن نے اس موقع پر کہا کہ سلیم کریم اور ان کی کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ آباد اور پی سی بی نے اس سیریز کو کامیابی سے ہمکنار کر نے کے لئے ایک نا قابل فراموش کر دار ادا کیا ۔ انہوں نے مہمان افغانستان ڈس ایبلڈ کر کٹ ٹیم کو خوش آمدید کہا اور کھیل کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :